نورس اٹلانٹک کا اچانک آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ؛ برطانیہ سے پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ
Web Desk
26 November 2026
نورس اٹلانٹک ایئرویز (Norse Atlantic) کی جانب سے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے باعث برطانیہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے اپنے برطانوی فلائٹ آپریشن کو تقویت دینے کے لیے نورس اٹلانٹک سے دو طیارے ویٹ لیز (Wet Lease) پر حاصل کیے تھے۔ تاہم، نورس اٹلانٹک نے عین اس وقت آپریشن روک دیا جب لندن اور مانچسٹر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے چیک ان کا عمل شروع ہونے والا تھا۔
اس اچانک معطلی کے نتیجے میں لندن سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 786 اور مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 710 کو منسوخ کرنا پڑا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) پر انحصار ختم کرنے اور فضائی آپریشن کے تسلسل کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں۔ اسی پالیسی کے تحت پی آئی اے 26 نومبر سے برطانیہ کے لیے اپنا تمام فلائٹ آپریشن اپنے ہی بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے چلائے گی، جس کے لیے متبادل انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ نے اس غیر متوقع صورتحال کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو اگلی دستیاب پروازوں پر منتقل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ مسافر مزید معلومات یا اپنی بکنگ میں تبدیلی کے لیے پی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ یا کال سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026
پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
26 November 2026
سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
26 November 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ
26 November 2026
چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم
26 November 2026
صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ
26 November 2026