کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم
Web Desk
26 November 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں 6 منزلہ عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے احکامات جاری کر دیے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، جہاں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کے ضیاع یا اذیت کا باعث بننے والے کسی بھی واقعے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بریفنگ لینے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ وزراء کی مشاورت سے سیکرٹری بلدیات و ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) وسیم شمشاد کو فوری طور پر دونوں عہدوں سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے ان کی معطلی اور انکوائری کی سفارش کر دی، جبکہ غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصراللہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی فوری عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ مزید برآں سید مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ 16 افسران کو معطل کر کے مکمل انکوائری کی ہدایت کی اور عمارت کے مالک سلمان طاہر و بلڈر ذیشان کو فوری گرفتار کرنے سمیت عمارت کے آرکیٹیکٹ اور انجینئر کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لانے کا حکم دیا تاکہ غفلت کے مرتکب تمام کرداروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026
پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
26 November 2026
سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
26 November 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ
26 November 2026
چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم
26 November 2026
مولانا فضل الرحمان گرفتار ہیں نہ نظر بند، سی سی پی او لاہور کا ہائیکورٹ میں جواب
26 November 2026