LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے نورس اٹلانٹک کا اچانک آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ؛ برطانیہ سے پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا انڈونیشیا: سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک جاپان اور چین نے امریکا کی نئی ٹیرف تجویز کو افسوسناک قرار دیدیا کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم

حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

Web Desk

26 November 2026

پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے اپوزیشن کی شمولیت کے بغیر ہی کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی چیف وہپ اور وفاقی وزیر طارق فضل چودھری اور اپوزیشن چیف وہپ عامر ڈوگر کے درمیان اس معاملے پر تیسری ملاقات ہوئی، جس میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کے مجوزہ ڈھانچے اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم فریقین کے درمیان کسی حتمی فارمولے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ ملاقات کے دوران اپوزیشن چیف وہپ عامر ڈوگر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے تاحال کمیٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ پارٹی قیادت کی منظوری کے بغیر پارلیمانی کمیٹی کے لیے ازخود نام دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کمیٹی میں یکساں نمائندگی کا پی ٹی آئی کا مطالبہ پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو واضح کرنا ہوگا کہ آیا وہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہونا چاہتی ہے یا نہیں، کیونکہ پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر بھی یہ کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر ہو رہی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ اپوزیشن آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پی ٹی آئی کے رویے کی وجہ سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کو غیر معینہ مدت تک مؤخر نہیں کر سکتی۔