صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان
Web Desk
26 November 2026
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کے معاملے پر ان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ اصل اختیار عوام کے پاس ہے، تاہم اگر پارلیمان باہمی مشاورت سے صوبوں کے معاملے کا حل نکال لے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہییں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ ریفرنڈم کے حوالے سے آئین میں طریقہ کار واضح ہے اور دنیا کے 60 ممالک میں اہم قومی فیصلوں کے لیے ریفرنڈم کو ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم عوام کی مرضی کا اظہار ہے، اور اگر عوام خود کسی معاملے پر فیصلہ کر رہے ہوں تو ایسی صورت میں پارلیمان کا کردار پیچھے رہ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی تشریح کے لیے آئینی طریقہ کار کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
ملک احمد خان نے مزید کہا کہ صوبوں کے اختیارات کے حوالے سے ان کا مؤقف واضح ہے اور صوبوں سے متعلق اختیار سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں صوبوں کی تقسیم کی بات کرتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اس معاملے پر واک آؤٹ کرتی ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے بھی واضح کیا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے پر صوبائی نمائندوں کو احتیاط سے بات کرنی چاہیے، اور وزیراعظم کی جانب سے یہ ہدایت بھی آ چکی ہے کہ ریفرنڈم کے موضوع پر مثبت انداز میں بات کی جا سکتی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم کی تجویز کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر معاملات کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ملک احمد خان نے کہا کہ یہ حکومت کا معاملہ ہے اور ابھی یہ واضح نہیں کہ حکومت نے کس تناظر میں یہ بات کی ہے۔ علاوہ ازیں، بنگلہ دیش کے سپیکر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے سپیکر اپنے ملک کی فٹ بال ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں اور وہ ان کی پروفائل پڑھ کر بہت متاثر ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026
پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
26 November 2026
سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
26 November 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ
26 November 2026
چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم
26 November 2026
مولانا فضل الرحمان گرفتار ہیں نہ نظر بند، سی سی پی او لاہور کا ہائیکورٹ میں جواب
26 November 2026