بالی ووڈ اداکارہ سمانتھا رتھ اور راج نیدیمورو شادی کے بندھن میں بندھ گئے
Web Desk
3 December 2025
سمانتھا نے اس خوشخبری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں شادی کے کچھ خوبصورت لمحات شیئر کیے گئے، پوسٹ میں جوڑا شادی کی رسومات کے دوران ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا رہا تھا اور دعا کر رہا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’شادی کی تقریب‘۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی رسم تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں واقع ایشا فاؤنڈیشن کے لنگ بھیروی مندر میں منعقد ہوئی، دلہن سمانتھا نے سرخ سلک ساڑھی اور سنہری آرائش کے ساتھ خوبصورت دکھائی دی جبکہ دلہا راج نے سفید کرتا پاجامہ اور کریم نہرو جیکٹ زیب تن کیا، سمانتھا کے حلیے کو بھاری سونے کے زیورات، گجرا، مہندی اور میک اپ سے مزید نکھار دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق سمانتھا اور راج پہلی بار ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’دی فیملی مین 2‘ کے دوران ملے تھے۔ بعد میں دونوں نے ویب شو ’سیٹا ڈٖیل: ہنی بنی‘ میں دوبارہ ساتھ کام کیا، جس میں واران دھون کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ان دونوں کی رومانوی خبروں کا سلسلہ پہلے سے گردش میں تھا اور انہیں مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
31 August 2026