بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مسترد کر دی، ممکنہ 28 ویں ترمیم کی بھی مخالفت: ذرائع
Web Desk
12 November 2026
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں وکلاء سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر سے طویل ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی رائے کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ حکومت اور پارلیمان کے بائیکاٹ اور سخت مؤقف برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کی طرح کسی بھی ممکنہ 28 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ نئے صوبوں کے حق میں ضرور ہیں تاہم موجودہ نظام میں کسی ترمیم کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وسیع تر اپوزیشن اتحاد اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں سے رابطوں کے فیصلوں کا اختیار اپوزیشن اتحاد کی قیادت کے پاس برقرار رکھا ہے، جس پر سردار لطیف کھوسہ آج دونوں اپوزیشن رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔ مزید برآں ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اہلیہ کی رہائی و علاج اور اہلِ خانہ کے سیاست سے لاتعلق ہونے کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ اڈیالہ جیل جانے سے قبل اور بعد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور بیرسٹر علی ظفر نے بھی لطیف کھوسہ سے مشاورت کی۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
12 November 2026
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی
12 November 2026
مری اور گلیات میں موسم سرما کا آغاز، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
12 November 2026
مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل ہو چکا ہے: طاہر محمود اشرفی
12 November 2026
کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی
12 November 2026
عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
12 November 2026
سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید
12 November 2026
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
12 November 2026