LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی مری اور گلیات میں موسم سرما کا آغاز، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مسترد کر دی، ممکنہ 28 ویں ترمیم کی بھی مخالفت: ذرائع سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی

عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

Web Desk

12 November 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، جبکہ جیل حکام کے مطابق ان کی تیسری بہن علیمہ خان کی رہائی کے آرڈرز تاحال موصول نہ ہونے کے باعث انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج اور لانگ مارچ کے پیشِ نظر تینوں بہنوں کو نقصِ امن عامہ کے قانون (3 ایم پی او) کے تحت نظربند کیا گیا تھا۔ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی رہائی تقریباً 50 روزہ نظربندی کے بعد 12 نومبر 2026ء کو عمل میں آئی ہے، جنہیں جیل سے رہائی کے بعد نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کر دیا گیا۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی حراست اور اس میں توسیع کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔