LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے خاندان میں اختلافات کی تردید کردی

Web Desk

6 January 2026

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے دھرمیندر کے انتقال کے بعد خاندان میں اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

دھرمیندر کے انتقال کے بعد اُن کی یاد میں دو مختلف مقامات پر الگ الگ دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں، جس پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاندان میں مبینہ اختلافات کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ تاہم ہیما مالنی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاندان میں کسی قسم کی دراڑ یا تنازع موجود نہیں۔

ہیما مالنی کے مطابق تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے گئے اور مختلف شہروں میں دعائیہ تقاریب منعقد کرنے کی وجہ خاندان کے سماجی اور سیاسی حلقوں سے وابستہ ذمہ داریاں تھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ خالصتاً خاندانی معاملہ تھا اور سب کچھ خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا گیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ خاندان مکمل طور پر متحد ہے اور اختلافات کی خبریں حقیقت کے منافی ہیں۔ دوسری جانب سنی دیول اپنے والد دھرمیندر کے فارم ہاؤس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دھرمیندر 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، اور وہ اپنے پیچھے دو بیویاں اور چھ بچوں کو چھوڑ گئے۔