LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

بالی ووڈ اداکارہ نے سوریا کمار سے متعلق بیان پر وضاحت پیش کر دی

Web Desk

2 January 2026

بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت جاری کر دی ہے۔ خوشی مکھرجی کا کہنا ہے کہ ان کا سوریا کمار یادیو سے کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا اور ان کے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔

خوشی مکھرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا، جس کے باعث غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے منسوب بعض باتیں ان کے اصل مؤقف کی درست عکاسی نہیں کرتیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب کے دوران خوشی مکھرجی نے کہا تھا کہ کئی کرکٹرز ان میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاہم وہ کسی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کمار یادیو بھی انہی میں شامل تھے اور وہ انہیں پیغامات بھیجا کرتے تھے، تاہم اب دونوں کے درمیان زیادہ بات چیت نہیں ہوتی۔

دوسری جانب سوریا کمار یادیو کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔