LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، بائیکاٹ کی تجاویز مسترد کر کے میدان میں رہیں گے: ندیم افضل چن ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان شہید کرنے کا دعویٰ ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کا الخلیل کے قریب فلسطینیوں پر ایک اور حملہ غزہ سے انخلا پر اسرائیل میں سیاسی اختلافات، نیتن یاہو دباؤ کا شکار دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

اداکارہ انوشکا 7 برس بعد فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار

Web Desk

9 November 2025

الی وڈ اداکارہ انوشکا شرما تقریبا سات سال بعد جلد ہی دوبارہ سکرین پر دکھائی دیں گی لیکن اس بار ان کی نئی فلم سینماؤں کے بجائے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔
شوبز ویب سائٹ کے مطابق خبریں ہیں کہ انوشکا شرما کی سپورٹس بائیوگرافیکل فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ جلد ہی نیٹ فلیکس پر ریلیز کردی جائے گی۔
مذکورہ فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے مکمل ہو چکی ہے، تاہم فلم کے مناظر اور پوسٹ پروڈکشن کے حوالے سے نیٹ فلیکس اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیٹ فلیکس کو خصوصی طور پر فلم کے اختتامی حصے کی پروڈکشن پر اعتراضات ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پروڈکشن کمپنی اور نیٹ فلیکس کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور جلد فلم کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔فلم میں انوشکا شرما کرکٹر کے روپ میں نظر آئیں گی، انہوں نے بھارتی کرکٹر جھلن گوسوامی کا کردار ادا کیا ہے، جو بھارتی کرکٹ ٹیم میں 2002 سے 2022 تک رہیں، جھلن گوسوامی کا تعلق ریاست مغربی بنگال کے چھوٹے قصبے ’چکڑا‘ سے تھا، اس لیے فلم کا نام بھی ان کے شہر پر رکھا گیا ہے۔