گزشتہ مالی سال میں 10 کروڑ سے زائد موبائل ڈیوائسز بلاک کیں
Web Desk
6 January 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ مالی سال کے دوران بلاک کی جانے والی موبائل ڈیوائسز سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق مختلف وجوہات کی بنیاد پر 10 کروڑ سے زائد موبائل ڈیوائسز کو نیٹ ورک سے بلاک کیا گیا۔
پی ٹی اے دستاویزات کے مطابق 8 لاکھ 68 ہزار گمشدہ یا چوری شدہ موبائل فونز کو بلاک کیا گیا، جبکہ 7 کروڑ 20 لاکھ جعلی یا ریپلیکا موبائل ڈیوائسز کو موبائل نیٹ ورک سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ 2 کروڑ 70 لاکھ ایسی ڈیوائسز بھی بلاک کی گئیں جن میں ڈپلیکیٹ یا کلون آئی ایم ای آئی نمبرز استعمال ہو رہے تھے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019 سے اب تک موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم کے تحت حکومت کو مجموعی طور پر 83 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل ہوا ہے۔ ملک میں استعمال ہونے والے 68 فیصد سمارٹ فونز مقامی سطح پر تیار کیے جا رہے ہیں، جس کے لیے پی ٹی اے اب تک 36 موبائل مینوفیکچرنگ لائسنس جاری کر چکی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی، جعلی اور غیر معیاری موبائل ڈیوائسز کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور موبائل نیٹ ورک کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
7 July 2026
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026