LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تو اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: بل گیٹس

Web Desk

26 September 2026

مائیکروسافٹ کے بانی اور معروف ٹیکنالوجیویسٹ بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے غلط استعمال کے حوالے سے دنیا کو ایک بار پھر سخت ترین الفاظ میں خبردار کیا ہے اور اس ٹیکنالوجی پر قابو پانے کے لیے فوری اور سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر کھل کر بات کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اگر اے آئی جیسی طاقتور ٹیکنالوجی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تو یہ دنیا بھر میں اربوں انسانی زندگیوں کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ کچھ عناصر اس جدید ٹیکنالوجی کو ایسے خوفناک ہتھیاروں میں تبدیل کر سکتے ہیں جن کی مثال تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

اس خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے بل گیٹس نے تمام حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کی کڑی نگرانی کریں اور اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت سے سخت قوانین اور ضابطے وضع کریں تاکہ انسانیت کو اس کے ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔