اے آئی کی تیز رفتار پیش قدمی، بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کردیا
Web Desk
22 January 2026
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) توقعات سے کہیں زیادہ تیزی سے روزگار کی دنیا کو بدلنے جا رہی ہے اور حکومتوں کے پاس اس کے لیے تیاری کا وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ آئندہ چار سے پانچ برسوں میں وائٹ کالر نوکریاں شدید دباؤ کا شکار ہوں گی۔ ان کے مطابق، “اگلے چند سالوں میں حکومتوں کو مساوات اور معاشی انصاف جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔”
بل گیٹس نے تسلیم کیا کہ مصنوعی ذہانت میں بیماریوں کے علاج، تعلیم اور دیگر شعبوں میں نمایاں بہتری کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، تاہم اگر اس تبدیلی کو مؤثر انداز میں منظم نہ کیا گیا تو افرادی قوت، بھرتی کے نظام اور معاشی انصاف پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومتیں لوگوں کو دوبارہ تربیت فراہم کریں گی؟ کیا ٹیکس نظام میں تبدیلی کی جائے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اے آئی کے اثرات محدود دکھائی دیتے ہیں، مگر یہ صورتحال زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہے گی۔
بل گیٹس کے یہ خیالات ان کے حالیہ سالانہ خط ’دی ایئر اہیڈ‘ میں بھی نمایاں ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت نہ صرف ماضی کے تمام ٹیکنالوجیکل انقلابات سے زیادہ تیز ہے بلکہ معاشرے کے ہر شعبے میں گہرائی تک داخل ہو رہی ہے اور غیر معمولی رفتار سے تبدیلی لا رہی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ میں مصنوعی ذہانت پہلے ہی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے، جبکہ لاجسٹکس اور کال سینٹرز جیسے شعبوں میں کم مہارت والی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔ بل گیٹس کے مطابق اگر اس رجحان کو مناسب پالیسیوں کے ذریعے نہ سنبھالا گیا تو دولت اور مواقع چند ہاتھوں میں سمٹ سکتے ہیں، جس سے معاشرتی عدم مساوات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026