LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ

سانحہ بھاٹی گیٹ،متوفیہ کے شوہر پرپولیس تشدد کی تصدیق ،3 افسران غفلت کےمرتکب قرار

Web Desk

30 January 2026

سانحہ بھاٹی گیٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت، آئی جی پنجاب کی قائم کردہ کمیٹی نے متوفیہ سعدیہ کے شوہر مرتضیٰ پر پولیس تشدد کی تصدیق کردی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے متوفیہ  خاتون اور بچی کے مین ہول میں گرنے کے بعد شوہر کو حراست میں لے کر تشدد کرنے کے معاملے کی تحقیقات کےلیے ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمودکی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ڈی آئی جی احمد ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور کمیٹی کا حصہ تھے۔

تینوں اعلی افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے۔متوفی سعدیہ کے اہل خانہ کے بیانات بھی  قلمبند کئے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ایس پی سٹی،ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کوغفلت کامرتکب پایا۔ کمیٹی کے مطابق ایس پی کی موجودگی میں متوفیہ کے شوہر پر ایس ایچ او کے ریٹائرنگ روم میں تشدد کیا گیا۔

کمیٹی نے آئی جی پنجاب کوسفارشات بھجوادی ہیں۔۔افسران کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔