عمان کے آسمان پر روشن شہابی بارش کا خوبصورت منظر
Web Desk
4 January 2026
سلطنتِ عمان کے آسمان پر نئے سال کے آغاز کے ساتھ ایک خوبصورت اور قدرتی فلکیاتی مظہر، شہابی بارش، اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، جس نے آسمان کو دلکش روشنیوں سے سجا دیا۔
ماہرین کے مطابق یہ ایک معروف اور نسبتاً روشن شہابی بارش ہے جو ہر سال جنوری کے ابتدائی دنوں میں دیکھی جاتی ہے۔ اس دوران تیز رفتار شہاب زمین کی فضا میں داخل ہو کر روشن لکیرں بناتے ہیں، جو دیکھنے والوں کے لیے ایک یادگار منظر پیش کرتی ہیں۔
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مظہر زمین کے قریب موجود چھوٹے ملبے کے ذرات کے فضا میں داخل ہونے کے باعث رونما ہوتا ہے، جو جلتے ہوئے روشنی کے خوبصورت آثار چھوڑتے ہیں۔ شہابی بارش کی شدت کا انحصار موسمی اور فلکی حالات پر ہوتا ہے، جن میں آسمان کی شفافیت، روشنی کی آلودگی اور چاند کی پوزیشن شامل ہیں۔
ان حالات کے باعث عمان کے مختلف شہروں میں یہ مظہر کہیں فی گھنٹہ چند درجن شہابوں کی صورت میں جبکہ بعض علاقوں میں بڑی تعداد میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق رات کے درمیانی حصے سے لے کر صبح کے ابتدائی اوقات تک، خاص طور پر صاف اور تاریک آسمان والے مقامات پر، زیادہ روشن اور تیز شہاب دیکھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
فلکیات سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے یہ شہابی بارش ایک نایاب اور دیدنی موقع ہے، جو قدرت کے حسین مناظر میں سے ایک کی جھلک پیش کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026