بنگلہ دیشی اداکارہ ردھیکا ردھی کی پراسرار موت، مرد دوست گرفتار
Web Desk
17 August 2026
بنگلہ دیش کی معروف ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی ڈھاکہ کے علاقے بشوندھرا میں واقع اپنے گھر سے مردہ برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق وہ اپنے کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں، جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ اوٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد واقعہ کو خودکشی قرار دیا ہے۔ خاندانی اور پولیس ذرائع کے مطابق رِدھی کا اپنے دوست کے ساتھ ویڈیو کال پر جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کے مرد دوست کو گرفتار کر کے تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ردھیکا نے ‘ایکھانے مانوش بکری ہوئی’، ‘بہوروپی’ اور ‘ڈبل ہنی مون’ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026