ٹی20 ورلڈکپ: بنگلادیش کی شرکت کا حتمی فیصلہ 21 جنوری کو ہوگا
Web Desk
18 January 2026
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلادیشی ٹیم کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ 21 جنوری کو کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اس بات کو واضح کرے گا کہ بنگلادیش اپنے میچز بھارت میں کھیلے گا یا نہیں۔
آئی سی سی نے ڈھاکا میں ہونے والی میٹنگ میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو حتمی تاریخ سے آگاہ کیا۔ ہفتے کے روز ڈھاکا میں ہونے والے اجلاس میں بنگلادیش نے بھارت نہ جانے کا مؤقف دہرایا۔
بی سی بی نے آئی سی سی کے وفد کے سامنے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کا مؤقف پیش کیا ہے۔ بنگلادیش گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے تمام میچز بھارت میں شیڈول ہیں، جو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے تنازع کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے مودی سرکار کے حکم پر بنگلادیشی بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے خارج کیا تھا، جس کے بعد بنگلادیش نے بھارت میں ٹی20 ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی اس معاملے میں کیا فیصلہ کرتی ہے، کیونکہ یہ فیصلہ ورلڈکپ کے شیڈول اور شائقین کرکٹ کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026