LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں

بلوچستان دہشت گردی: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا مذمتی بیان، پاکستان کی حمایت کا اعلان

Web Desk

1 February 2026

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ 31 جنوری کو ہونے والے حملوں کو شدید تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

نیٹلی بیکر نے بتایا کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکہ کی جانب سے ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں خطے کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

امریکی ناظم الامور نے دہشت گردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور تمام متاثرہ افراد سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بغیر خوف اور تشدد کے ایک محفوظ زندگی گزار سکیں۔

نیٹلی بیکر کے مطابق امریکہ، پاکستان کے امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ایک مضبوط شراکت دار ہے اور موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔