LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک امارات، قطر سمیت عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ کی سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی بارے تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال مصر کا یمن کے تنازع کے سفارتی حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور روس کی کیف پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش، 630 ڈرون داغنے کا دعویٰ امریکی صدر کا ایلون مسک سے رابطہ، یوکرین کیلئے انٹرنیٹ سروس پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

بھارتی گلوکار بادشاہ کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق مشورہ

Web Desk

5 March 2026

بالی وڈ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی کے حوالے سے مشورہ دیا ہے۔

بادشاہ اس وقت لندن کے دورے پر ہیں اور پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ہانیہ عامر کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں اشتراک کرنا چاہیں گے، تو بادشاہ نے کہا کہ جب جذبات بدلیں گے اور پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہوں گے، تو وہ ہانیہ عامر سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

صحافیوں نے ہانیہ عامر کی حالیہ شادی کی خبریں بھی ان سے پوچھیں، جس پر بادشاہ نے کہا کہ “اگر شادی کی خبریں صحیح ہیں تو یہ اچھی بات ہے، شادی کرلینی چاہیے، لیکن یہ اُن کا ذاتی معاملہ ہے۔”

بادشاہ کے اس موقف نے فنکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور ذاتی زندگی کے حوالے سے ایک متوازن پیغام دیا ہے۔