LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

بابر اعظم کی ون ڈے میں دو سال بعد سنچری، قومی ریکارڈ برابر کر دیا

Web Desk

14 November 2025

راولپنڈی میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دو سال بعد شاندار سنچری اسکور کر کے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کردی اور کئی بڑے اعزازات اپنے نام کر لیے۔

بابر اعظم نے 115 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے ون ڈے کیریئر کی 20ویں سنچری مکمل کی۔ ان کی آخری سنچری 30 اگست 2023 کو نیپال کے خلاف آئی تھی۔ بابر نے یہ سنگِ میل صرف 136 اننگز میں حاصل کیا۔

بابر اعظم نے اس سنچری کے ساتھ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کے سعید انور کے ریکارڈ کا بھی اشتراک کرلیا۔ سعید انور نے 244 اننگز میں 20 سنچریاں بنائی تھیں، جبکہ بابر اعظم نے یہ ریکارڈ انتہائی کم اننگز میں برابر کیا۔

بابر اعظم کم سے کم اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے تیز ترین بیٹر بھی بن گئے۔

بابر کی اس اننگز نے نہ صرف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ انہیں دوبارہ عالمی سطح پر ون ڈے کرکٹ کے بہترین بیٹرز کی صف میں نمایاں کردیا ہے۔