حوثی حملوں کے بعد باب المندب میں جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی
Web Desk
27 July 2026
سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں واقع تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملوں اور ناکہ بندی کے بعد اہم عالمی بحری گزرگاہوں پر تجارتی جہازوں کی آمدورفت انتہائی کم ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارے “رائٹرز” نے شپنگ تجزیاتی پلیٹ فارم “کپلر” کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کو باب المندب کی آبنائے سے صرف 11 تجارتی جہاز گزرے جو گزشتہ کئی ماہ کی کم ترین تعداد ہے، جن میں 7 آئل ٹینکر شامل تھے (3 داخل ہوئے جبکہ 4 باہر نکلے)۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے اور اتوار کو آبنائے ہرمز سے بھی یومیہ 10 سے کم جہاز گزرے، جہاں ہفتے کو 3 اور اتوار کو مجموعی طور پر 7 جہاز گزرے جن میں 3 ایران سے منسلک ٹینکرز بھی شامل تھے۔ یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران نے وقتی طور پر حملے روک رکھے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران
27 July 2026
نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران
27 July 2026
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
27 July 2026
دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر
27 July 2026
ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
27 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026
بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت
26 July 2026
جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق
26 July 2026