پنجاب کے گلوکار بی پراک کو 10 کروڑ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ اور دھمکیاں
Web Desk
18 January 2026
نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے مشہور پنجابی گلوکار بی پراک کو بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے 10 کروڑ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گینگ کے مبینہ رکن ارجو بشنوئی نے بی پراک کے قریبی ساتھی اور گلوکار دل نور عرف بابلو کو واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجا۔ اس میں بی پراک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں بی پراک اور ان کے قریبی لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔
دل نور نے فوری طور پر موہالی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو تحریری شکایت درج کرائی، جس کے بعد سوہانہ تھانے میں بھارتیہ نیایہ سنہتا کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور واٹس ایپ میسج کی تصدیق و ریکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بی پراک کی حفاظت سخت کر دی گئی ہے۔
بی پراک موہالی کے رہائشی ہیں اور معروف میوزک ڈائریکٹر ورندر بچن کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے فلم ’کیسری‘ کے مشہور گیت ’تری مٹی‘، فلم ’فلحال‘، ’پچھتاوگے‘ اور ’شیرشاہ‘ کے گیت ’رنجھا‘ سمیت کئی سپر ہٹ گانے گائے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ہائی پروفائل شخصیات کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہو سکتا ہے، تاہم تفتیش میں یہ پہلو بھی زیر غور ہے کہ آیا دھمکی واقعی اسی گینگ کی جانب سے دی گئی ہے یا کسی نے گینگ کے نام کا غلط استعمال کیا۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026