LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

عائزہ اور دانش نے رمضان المبارک کا بابرکت آغاز مکہ مکرمہ میں کیا

Web Desk

20 February 2026

ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دنیا بھر کے مسلمان عبادت الٰہی میں مصروف ہیں، وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور پسندیدہ جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے بھی اس بابرکت مہینے کا آغاز مکہ مکرمہ میں کیا ہے۔ اداکار جوڑے نے حرم شریف میں حاضری دی اور اپنی عبادات کا آغاز خانہ کعبہ کے سائے میں کیا۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان روحانی لمحات کی چند مسحور کن جھلکیاں شیئر کیں، جن میں انہیں اور دانش تیمور کو سادہ لباس میں حرم شریف میں موجود دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے مداحوں کے لیے دعا کی کہ “اللہ تعالیٰ ہم سب کے دلوں کو آپس میں جوڑ دے اور اس مقدس مہینے کو ہم سب کے لیے خیر و برکت اور سکون کا ذریعہ بنائے۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں جوڑے کے بچے (حورین اور ریان) نظر نہیں آئے، جس کی وجہ ان کا اپنے بچوں کو میڈیا کی چکا چوند سے دور رکھنے کا پرانا فیصلہ ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اس جوڑی کو ‘مثالی’ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی عبادات کی قبولیت کے لیے دعائیں کیں۔