LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

’ایاز صادق، جے شنکر کا مصافحہ‘! نئے سال کی آمد پر ایسی تصویر خوش آئند ہے: علی ظفر

Web Desk

2 January 2026

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کی ملاقات اور مصافحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے نئے سال کی خوش آئند شروعات قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر علی ظفر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ نئے سال کے پہلے دن ایسی تصویر دیکھنا امید افزا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت ماضی کی کشیدگی اور منفی آوازوں سے آگے بڑھتے ہوئے پائیدار امن کی جانب قدم بڑھائیں تو اربوں لوگوں کے لیے خوشحالی اور ترقی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔

علی ظفر نے امید ظاہر کی کہ سال 2026 امن اور ترقی کا سال ثابت ہوگا، انہوں نے اس مصافحے کو پاک بھارت کرکٹ ہینڈ شیک تنازع میں بھی ایک نیا موڑ قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ڈھاکا میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنما بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق جے شنکر خود چل کر ایاز صادق کے پاس آئے اور دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

یہ ملاقات مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر پہلا رابطہ سمجھی جا رہی ہے، جسے سیاسی حلقوں میں ایک حیران کن اور مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔