LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی موجودہ قیادت تصادم چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے: گورنر کے پی بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا واضح احکامات نہ ملنے پر ڈی آئی خان قافلہ واپس بلایا، تصادم نہیں چاہتے: علی امین گنڈاپور آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی منظوری

Web Desk

30 March 2026

ویانا: آسٹریا کی حکومت نے نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ نائب چانسلر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دیگر مضرِ صحت اشیاء کے لیے عمر کی حد مقرر ہے، اسی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے بھی حد بندی ضروری ہے کیونکہ یہ نوجوانوں کی ذہنی نشوونما پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔

حکومتی منصوبے کے مطابق، یہ پابندی نہ صرف قومی سطح پر نافذ کی جائے گی بلکہ آسٹریا یورپی یونین (EU) کے دیگر ممالک کو بھی اس نوعیت کے اقدامات پر قائل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس پابندی کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام میں بھی بڑی اصلاحات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تعلیمی سال 2027-28 سے اعلیٰ ثانوی نصاب میں میڈیا لٹریسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کو بطور باقاعدہ مضامین شامل کیا جائے گا۔

نائب چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیٹکس کی کلاسز کو وسعت دے کر ان میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم شامل کی جائے گی تاکہ طلبہ ڈیجیٹل نظام کے خطرات اور مواقع کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ آسٹریا کا یہ اقدام آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بچوں کی آن لائن حفاظت کو یقینی بنانے کی عالمی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال کے قابل بنانا ہے۔