آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Web Desk
2 January 2026
آسٹریلیا کے معروف بائیں ہاتھ کے اوپنر بیٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق عثمان خواجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ اتوار سے شروع ہوگا، جو عثمان خواجہ کے کیریئر کا 88واں اور آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔ 39 سالہ عثمان خواجہ اب تک 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں عثمان خواجہ کا بطور اوپنر کردار محدود ہو چکا تھا اور ٹیم میں ٹریوس ہیڈ اوپننگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے عثمان خواجہ کے مستقبل سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں، جن پر اب انہوں نے خود فیصلہ سنا دیا ہے۔
عثمان خواجہ سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کمر درد کے باعث وہ برسبین ٹیسٹ میں شرکت نہ کر سکے جبکہ بعد ازاں ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ بھی کر دیا گیا تھا۔
عثمان خواجہ کا شمار آسٹریلوی کرکٹ کے اُن کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مشکل حالات میں ٹیم کے لیے اہم اننگز کھیلیں اور ایک مضبوط بیٹر کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔
متعلقہ عنوانات
بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد، آئی سی سی
17 June 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ
16 June 2026
اسپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، میچ بغیر کسی گول کے برابر
16 June 2026
پاکستان اسکواش ٹیم ایشین ڈبلز چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ
15 June 2026
پی سی بی کا کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹس میں انقلابی تبدیلیوں کا اعلان
15 June 2026
پی سی بی کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ 5 کیٹیگریز میں تقسیم، ریڈ بال اور فرنچائز سپیشلسٹ کھلاڑیوں کے لیے الگ ٹریکس مقرر
15 June 2026
نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں جلال الدین سورڈ مقابلہ جیت لیا
15 June 2026
گڈانی کے ساحل پر فٹبال ورلڈ کپ کے رنگ، نوجوانوں نے ریت پر شاہکار تخلیق کر دیا
14 June 2026