LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

دنیا کا طویل ترین نام رکھنے کا ورلڈ ریکارڈ آسٹریلوی شہری کے نام

Web Desk

6 November 2025

آسٹریلوی شہری لارنس واٹکنز کا نام دنیا کا طویل ترین نام قرار پایا ہے جسے انہوں نے مکمل پڑھ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لارنس واٹکنز کے مکمل نام میں 2 ہزار سے زیادہ درمیانی نام شامل ہیں اور انہیں یہ پورا نام پڑھنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا، انہوں نے مارچ 1990ء میں قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کروایا تھا تاکہ اس میں 2 ہزار 251 درمیانی نام شامل کیے جا سکیں۔
اس اقدام کے ذریعے آسٹریلوی نے 2 ہزار 253 منفرد الفاظ پر مشتمل دنیا کا سب سے طویل نام رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، واٹکنز نے بتایا کہ میری شادی کی تقریب میں نکاح خواں کو میرا پورا نام پڑھنے میں تقریباً 20 منٹ لگے تھے، تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ایک ویڈیو کیلئے میں نے خود یہ کارنامہ انجام دینے کی کوشش کی اور انہیں اس کیلئے ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت درکار ہوا۔
لارنس واٹکنز کا مکمل نام لارنس ایلون ایلوئس ایلوئسیئس ایلفیج ایلون الوریڈ الوِن الیسینڈر ایمبی ایمبروز ایمبروسیئس ایمیاس ایمیوٹ ایمیاس اینڈرس آندرے آندریا آندریاس اینڈری اینیئرن انگوش آنلیف سے شروع ہوتا ہے اور یہ صرف حرف اے سے شروع ہونے والے ناموں کی ایک جھلک ہے۔