آسٹریلیا میں اونٹوں کی ریس، ینگ گن نامی اونٹ نے ٹائٹل جیت لیا
Web Desk
30 June 2026
آسٹریلیا کے دور افتادہ صحرائی قصبے ‘میری’ (Marree) میں سالانہ میری آسٹریلین اونٹ کپ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جہاں تیز رفتار اور غصیلے مزاج رکھنے والے اونٹوں کی دلچسپ دوڑ نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
جنوبی آسٹریلیا کے دارالحکومت ایڈیلیڈ سے تقریباً 600 کلومیٹر دور واقع اس قصبے کی کل آبادی محض 65 افراد پر مشتمل ہے، لیکن ہر سال اس ایونٹ کے موقع پر یہ قصبہ شائقین کی ایک بڑی تعداد کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ رواں برس اس ایونٹ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جبکہ مجموعی طور پر 13 مختلف ریسز کا انعقاد کیا گیا جن میں ایک درجن سے زائد اونٹ میدان میں اترے۔ اس سال میری آسٹریلین اونٹ کپ کا اہم ترین ٹائٹل “ینگ گن” نامی اونٹ نے اپنے نام کیا، جسے پیٹرک ڈینس نے انتہائی مہارت سے دوڑایا۔
اونٹوں کی تربیت کرنے والی ماہر کیرالی ووڈ ہاؤس کے مطابق، ریس کے لیے ان اونٹوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جن میں رفتار کے ساتھ کچھ جوش اور تیز مزاجی بھی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ، “بہترین ریسنگ اونٹ وہ ہوتا ہے جو محتاط ہونے کے ساتھ ساتھ پرجوش بھی ہو اور ریس کے گھوڑے کی طرح جیتنے کا بھرپور جذبہ رکھتا ہو۔ منتظمین کے مطابق آسٹریلیا میں اونٹ 19ویں صدی کے وسط میں متعارف کرائے گئے تھے۔ 1840 کے بعد 10 ہزار سے زائد اونٹ ملک میں لائے گئے، تاہم ریلوے نظام اور موٹر گاڑیوں کی آمد کے بعد ان میں سے بے شمار اونٹ جنگلوں میں چھوڑ دیے گئے۔ حکام کے مطابق، آج آسٹریلیا میں جنگلی اونٹوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے، جو بعض علاقوں میں خوراک، پانی کے ذخائر اور مقامی ماحولیاتی نظام کے لیے سنگین مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان کی تعداد پر قابو نہ پایا گیا تو ہر آٹھ سال بعد ان کی تعداد دگنی ہو سکتی ہے۔ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے آسٹریلیا محدود تعداد میں زندہ اونٹ دیگر ممالک، خصوصاً ملائیشیا اور انڈونیشیا کو بھی برآمد کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ
19 August 2026
خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی
19 August 2026
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
19 August 2026
امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ
19 August 2026
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
19 August 2026