LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کل منعقد ہوگی

Web Desk

7 January 2026

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیلامی کا عمل اسلام آباد میں کیا جائے گا، جس میں نئی فرنچائزز کے حقوق باضابطہ آکشن کے ذریعے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں توسیع کے منصوبے کے تحت شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کے فرنچائز حقوق 10 سال کے لیے دیے جائیں گے۔ نیلامی کے عمل میں ملک اور بیرونِ ملک سے متعدد سرمایہ کار گروپس کی دلچسپی سامنے آئی ہے، جن سے توقع ہے کہ وہ آکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ لیگ میں مزید ٹیموں کی شمولیت کا مقصد پی ایس ایل کو تجارتی اور مسابقتی اعتبار سے مزید مضبوط بنانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب، پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ملتان سلطانز کو عارضی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ خود چلائے گا۔ فرنچائز کے مستقل انتظام سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، جس کے لیے الگ سے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق نیلامی کے بعد نئی ٹیموں کی تیاری، برانڈنگ اور انتظامی معاملات کا آغاز فوری طور پر کیا جائے گا تاکہ آئندہ سیزن میں پی ایس ایل کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکے۔