عاطف اسلم کا شادی کی 13ویں سالگرہ پر اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام
Web Desk
31 March 2026
لاہور: پاکستان کے صفِ اول کے گلوکار عاطف اسلم نے اپنی شادی کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ سارہ بھروانا کے لیے ایک نہایت جذباتی اور محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر ان کے کروڑوں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے اہلیہ کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کے احساسات کا اظہار کیا۔
عاطف اسلم نے اپنے پیغام میں مزاحیہ اور رومانوی انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ “یہ وہ لڑکی ہے جس نے 13 سال پہلے آج کے دن باقی تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے تھے، لیکن میرے دل کو زندگی بھر کے لیے خوشیوں سے بھر دیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ سارہ سے ملنے سے پہلے وہ محبت کی اصل طاقت سے ناواقف تھے اور شادی کے بعد سے گزرنے والا ہر لمحہ ان کی زندگی کا ایک خوبصورت باب رہا ہے۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اس خوبصورت جوڑی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، اور انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے مستحکم اور مثالی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر دعائیہ کلمات اور سالگرہ کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026