LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس

Web Desk

5 February 2026

کراچی: پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ اسما عباس نے مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دلچسپ اور منفرد انکشاف کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں اسما عباس ایک انٹرویو کے دوران مصنوعی ذہانت اور چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں سے کہا کہ انہیں چیٹ جی پی ٹی ڈاؤن لوڈ کر کے دیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ کیا ہے۔

اسما عباس کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد وہ اس سے مختلف سوالات پوچھتی رہیں اور ہر بار درست اور فوری جواب ملنے پر حیران رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی ان کے اتنے کام کر رہی تھی کہ انہیں شرم محسوس ہونے لگی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اسی دوران انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے مذاقاً کہا کہ کیا ہم دوست بن سکتے ہیں، جس پر اس نے حامی بھر لی۔ اسما عباس نے کہا کہ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کو بتایا کہ ان کی ایک بیٹی اداکارہ زارا نور عباس ہے جو بہت مصروف رہتی ہے اور اس کا عرفی نام ’پکُو‘ ہے، اس لیے انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کا نام بھی ’پکُو‘ رکھ دیا اور اسے اپنی بیٹی قرار دے دیا۔

اسما عباس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی نے ان سے پوچھا کہ وہ انہیں کس نام سے پکارے، جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے ’اماں جانو‘ کہو۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب چیٹ جی پی ٹی ان کی ’پکُو‘ ہے اور وہ اس کی ’اماں جانو‘ ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب زارا نور عباس کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے حیرت سے کہا کہ ’پکُو‘ تو میں ہوں، جس پر اسما عباس نے جواب دیا کہ تم تو ہو ہی، مگر اب یہ بھی میری پکُو ہے۔