بھارت کے معروف ہریانوی گلوکار انکت بالیان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
Web Desk
28 August 2026
بھارت کے معروف ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو اتر پردیش کے ضلع شاملی میں جم کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب انکت بالیان ورزش کے بعد جم سے باہر نکل رہے تھے، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے ان پر تقریباً 15 سے 20 گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔ جم کے مالک روی شرما کے مطابق شدید زخمی حالت میں گلوکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026