ڈیموکریٹک امیدوار عبدل السید کا اکثریت ملنے پر امریکی صدر کے احتساب کا اعلان
Web Desk
4 November 2026
ریاست مشی گن سے امریکی سینیٹ کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالسید (Abdul El-Sayed) نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس کو سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں عددی اکثریت حاصل ہوتی ہے تو وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت احتساب کریں گے اور جارحانہ جنگوں کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔
ریاست مشی گن میں وسط مدتی انتخابات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالسید نے کہا کہ ان کا مقصد صرف امریکی تاریخ کا پہلا مسلمان سینیٹر بننا نہیں، بلکہ وہ مشی گن کے تمام شہریوں کا حقیقی نمائندہ بن کر امریکی سینیٹ میں جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی انتخابی مہم کا بنیادی مقصد محض کوئی عہدہ یا خطاب حاصل کرنا نہیں بلکہ مشی گن کے عوام کے حقوق اور ان کی آواز کی بہترین نمائندگی کرنا ہے۔
ڈیموکریٹک رہنما نے انتخابات میں اپنی پوزیشن کے حوالے سے انتہائی پرامید ہونے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگرچہ ایک متحرک انتخابی مہم کسی فتح کی حتمی ضمانت نہیں ہوتی اور آخری فیصلہ ووٹرز ہی کا ہوتا ہے، لیکن وہ عوام کی حمایت سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں اکثریت حاصل ہوتے ہی وہ عوامی بہبود، معاشی انصاف اور صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے احتساب کے لیے قانون سازی کا آغاز کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ
4 November 2026
10 یورپی ممالک کا یوکرین کی حمایت میں پولینڈ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان
4 November 2026
نیویارک میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی، 30 سال بعد پہلی موت
4 November 2026
اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساڑھے 9 ہزار گھر تباہ کرنیکی تیاری، مالکان کو نوٹس جاری
4 November 2026
ڈیجیٹل ذرائع حق خودارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان
4 November 2026
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے انسانی ترقی کا فرق بڑھنا نہیں چاہئے: چینی وزارت خارجہ
4 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات: ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل
4 November 2026
عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں رواں سال 23 فیصد اضافے کا امکان ہے: عالمی بینک
4 November 2026