ارشد چائے والا نے پاسپورٹ تجدید کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
Web Desk
8 August 2026
‘ارشد چائے والا’ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے معروف انٹرپرینیور ارشد خان نے پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
ارشد خان نے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کی وساطت سے عدالتِ عالیہ میں آئینی درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار ایک معروف بین الاقوامی بزنس مین ہیں جو عالمی سطح پر پاکستانی ثقافت اور برانڈ کو فروغ دے چکے ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا کہ نادرا (NADRA) کا ویری فکیشن بورڈ ان کا شناختی کارڈ پہلے ہی کلیئر کر چکا ہے اور اس وقت بھی ان کا شناختی کارڈ مکمل طور پر فعال ہے۔
درخواست کے مطابق ارشد خان نے 23 اگست 2025ء کو پاسپورٹ کی تجدید (Renewal) کے لیے درخواست دی تھی، تاہم ایک سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سیکرٹری داخلہ کے دفتر اور متعلقہ حکام کو متعدد بار رجوع کرنے اور لیگل نوٹس بھیجنے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ درخواست میں وفاق (بذریعہ سیکرٹری داخلہ) اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ پاسپورٹ روکے رکھنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے کر تجدید شدہ پاسپورٹ فوری جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026