LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

جوا ایپس کی تشہیر: عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Web Desk

4 February 2026

جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں عدالت نے 11 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے عروب جتوئی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ مقرر کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے عروب جتوئی کے خلاف مقدمہ درج ہے اور عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر انہیں عدالت میں پیش ہونا تھا۔

عروب جتوئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ بیماری کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں، لہٰذا حاضری سے استثنا دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حاضری معافی منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔