LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار روس یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر آمادہ فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ، ولی عہد سے ملاقات متوقع امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب

جوا پروموشن کیس: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24مارچ تک توسیع

Web Desk

11 February 2026

لاہور: سیشن کورٹ نے آن لائن جوا پرموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت 24 مارچ تک بڑھا دی۔

عدالتی سماعت کے دوران عروب جتوئی اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ کیس کی کارروائی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کے موبائل کا فرانزک کیا جائے، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ملزمہ کے وکیل نے استدعا کی کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک یا دو ہفتوں میں نہیں آتی، اس لیے رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔جج منصور قریشی نے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور عبوری ضمانت میں حاضری کی معافی نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ عروب جتوئی کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔