اے آئی سے تیار شدہ غیر معیاری رپورٹس کے سبب ایپل کا بڑا فیصلہ!
Web Desk
3 August 2026
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ سیکیورٹی خامیوں کی غیر معیاری اور غلط رپورٹس کا دباؤ کم کرنے کے لیے سیکیورٹی ٹیم کو بھیجی جانے والی رپورٹس کی حد مقرر کر دی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جون 2026 میں سیکیورٹی ریویو سسٹم پر بے پناہ دباؤ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، کیونکہ جنریٹو اے آئی کی مدد سے نوآموز محققین کی جانب سے فرضی خطرات پر مبنی غیر معیاری رپورٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی تناظر میں اٹلی کی سائبر سیکیورٹی اسٹارٹ اپ ‘بائناریو’ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اوپن اے آئی کے ‘چیٹ جی پی ٹی’ (ChatGPT) کو استعمال کرتے ہوئے صرف 03 ہفتوں میں میک بک کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم میں 50 سے زائد ممکنہ خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں پہلی ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس 6 اگست کو ہوگی، اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع
4 August 2026
پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 7 ماہ میں 18 لاکھ سے زائد سمز بلاک
4 August 2026
شزہ فاطمہ سے اوورسیز طلبہ کے وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل پاکستان ویژن پر تبادلہ خیال
4 August 2026
خلا میں ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ
3 August 2026
گوگل نے اپنی ارتھ سروس سے متنازع فیچر واپس لے لیا
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
فولڈ ایبل کے بعد اب رولیبل فون؟ سام سنگ کی نئی ڈیوائس نے تہلکہ مچا دیا
1 August 2026
ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے نیشنل کنیکٹیوٹی پلان کو حتمی شکل دینے کا عمل تیز
1 August 2026