متوقع آئی فون 20 سے متعلق نئی اطلاعات سامنے آگئیں
Web Desk
15 July 2026
ٹیکنالوجی کی دنیا کے سب سے مقبول برانڈ ایپل کے متوقع اسمارٹ فون ‘آئی فون 20’ کے حوالے سے نئی اور سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق کمپنی 2027 میں پیش کیے جانے والے اس فلیگ شپ ماڈل کے لیے ایک بار پھر شیشے پر مبنی روایتی ڈیزائن اپنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ چینی ٹیک لیکر ‘فکسڈ فوکس ڈیجیٹل’ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 20 کی تیاری کے لیے ایک مخصوص پروڈکشن سائٹ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جہاں جلد ہی نئے پرزوں کی تیاری کے لیے جدید مشینری نصب کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق، ‘بریل کرسٹل’ کو اس اہم منصوبے کا مرکزی سپلائر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ بی وائے ڈی (BYD) اور لینس ٹیکنالوجی بھی اس مینوفیکچرنگ سپلائی چین کا حصہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لیے کچھ پرانا مینوفیکچرنگ سازوسامان بھی دوبارہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے، جبکہ سام سنگ اور ایل جی ڈسپلے کو آئی فون 20 کی متوقع خم دار (Curved) اسکرین کی تیاری سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے تاحال ان افواہوں پر کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026