فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
Web Desk
1 October 2026
ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی ایپل (Apple) کے نئے متعارف کرائے گئے فولڈ ایبل سمارٹ فون ‘آئی فون ڈُوو’ (iPhone Duo) کے رواں سال تقریباً 60 لاکھ یونٹس فروخت ہونے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ ریسرچ ادارے ‘کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ’ کے مطابق فون کی قیمت اور جدید فیچرز میں صارفین کی دلچسپی اس کی عالمی طلب اور فروخت کا تعیّن کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ آئی فون ڈُوو کی شروعاتی قیمت 1,999 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو اس کے حریف سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 سے تقریباً 100 ڈالر زائد ہے۔
کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے ڈائریکٹر ترُن پاٹھک کے مطابق پہلی جنریشن کے فولڈ ایبل ڈیوائس کے لیے قیمت کو 2,000 ڈالر سے نیچے رکھنا ایک جرات مندانہ حکمتِ عملی ہے، جس سے بالخصوص آئی فون پرو کے صارفین اور فولڈ ایبل ڈیوائس کا انتظار کرنے والے خریداروں کو راغب کیا جا سکے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ 60 لاکھ یونٹس کی فروخت کا تخمینہ اعلیٰ ترین ممکنہ حد پر مبنی ہے اور اس کا زیادہ تر انحصار ایپل کی پیداواری صلاحیت پر ہوگا۔ ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنَس نے آئی فون ڈُوو کے پریمیم اور یکتا ڈیزائن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈیزائن مکمل طور پر سوچا سمجھا ہے، جبکہ دیگر برانڈز کے فولڈ ایبل فونز ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے دو الگ الگ فونز کو آپس میں جوڑ دیا گیا ہو۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026