LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

ایپل نے پہلی بار پاکستان میں گورنمنٹ افیئرز کیلئے اپنا نمائندہ تعینات کردیا

Web Desk

14 September 2026

عالمگیر شہرت یافتہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی ‘ایپل’ نے سلمان ڈار کو پاکستان میں اپنے ‘گورنمنٹ افیئرز’ (حکومتی امور) کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ سلمان ڈار نے بزنس و نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ‘لنکڈ اِن’ (LinkedIn) پر اپنی اس نئی ذمہ داری کا باضابطہ اعلان کیا۔ وہ پاکستان میں ایپل کے حکومتی و انتظامی معاملات کی قیادت کریں گے اور ملک کے مختلف ریگولیٹری اداروں، پالیسی سازوں اور دیگر اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمپنی کے سٹریٹجک روابط کو استوار و فعال رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

سلمان ڈار کی یہ اہم تقرری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومتِ پاکستان عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سمارٹ فون برانڈز کو ملک کے اندر ہی موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کی مقامی سطح پر اسمبلنگ و مینوفیکچرنگ کی طرف راغب کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

حکومتی سطح پر ایپل کو بھی پاکستان میں آئی فون کی مقامی پیداوار اور اسمبلی پلانٹ شروع کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ریگولیٹری ماحول کو مزید سازگار بنانے، درآمدی و مینوفیکچرنگ پالیسیوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے کو تقویت مل سکے۔