ایپل کے اسمارٹ گلاسز میں پرائیویسی اولین ترجیح، لانچ 2027 تک مؤخر ہونے کا امکان
Web Desk
28 July 2026
ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی ایپل (Apple) مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس اپنے اسمارٹ گلاسز کی تیاری میں صارفین کی پرائیویسی کو مرکزی اہمیت دے رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اس پروڈکٹ کی لانچ جزوی طور پر اس لیے مؤخر کی ہے تاکہ ہارڈویئر کے ساتھ پرائیویسی پالیسیوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ ایپل اپنے اسمارٹ گلاسز کی پہلی جھلک جون 2027 کی ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس (WWDC) میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ صارفین کے لیے فروخت 2027 کے اختتام تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ حفاظتی تدابیر کے تحت ڈیوائس کے اندر ہی اے آئی پراسیسنگ، چہرے کی شناخت (فیشل ریکگنیشن) سے گریز اور ریکارڈنگ کو اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے استعمال نہ کرنے کی پالیسی شامل کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت ایپل کو میٹا کے رے بین گلاسز سے جڑے پرائیویسی خدشات کے مقابلے میں نمایاں اور منفرد مقام فراہم کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026