LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

انور مقصود کی پوتی کے نکاح پر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

5 January 2026

پاکستان کے معروف کہانی کار اور طنز و مزاح کے ممتاز قلمکار انور مقصود کی پوتی کا حال ہی میں نکاح ہوا، جس کے بعد اہلِ خانہ کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

انور مقصود کے صاحبزادے اور معروف موسیقار بلال مقصود نے اس خوشی کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک یادگار تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد انور مقصود اور اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں چاروں افراد ایک ہی طرز کے لباس میں ملبوس دکھائی دیتے ہیں، جسے صارفین نے بے حد سراہا۔

بلال مقصود نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “ہماری بیٹی کے نکاح کے موقع پر ہمارے بچے اور ان کے دادا ساتھ موجود ہیں۔”

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس تصویر کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ انور مقصود اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔