ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر انوراگ کشیپ کا ردعمل سامنے آگیا
Web Desk
7 February 2026
بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات میں اپنا نام آنے کے بعد وضاحت جاری کی ہے۔
انوراگ کشیپ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایپسٹین سے ان کا کسی قسم کا تعلق نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایپسٹین فائلز میں ان کا حوالہ ایک ای میل تھریڈ کے ذریعے سامنے آیا، جس میں مختلف عالمی ورکشاپس کے ممکنہ شرکاء کی فہرست شامل تھی۔ اس ای میل میں ایک بالی ووڈ ہدایت کار کا ذکر تھا، جسے بعض حلقوں نے انوراگ کشیپ سے جوڑنے کی کوشش کی۔انوراگ کشیپ نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بیجنگ کا سفر نہیں کیا اور نہ ہی انہیں ایسی کسی تقریب یا ای میل کا علم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ بنیادوں پر انہیں مختلف تقریبات میں شرکت کی دعوتیں ضرور ملتی ہیں، لیکن وہ شاذ و نادر ہی ان پر ردعمل دیتے ہیں۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ان کے نام سے بننے والی سنسنی خیز خبریں ان کی فلموں سے بھی زیادہ مقبول ہو جاتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ایپسٹین فائلز میں کسی کا نام آ جانا لازمی طور پر مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ہوتا، کیونکہ ان ریکارڈز میں ای میلز، سفری تفصیلات اور دعوت ناموں سمیت متعدد معروف شخصیات کے نام شامل ہیں، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ، پرنس اینڈریو اور بل گیٹس بھی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026