LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

سر پر بال لگانے کیلئے مجھے رقم کی پیشکش کی گئی لیکن! انوپم کھیر کا انوکھا انکشاف

Web Desk

23 March 2026

ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار انوپم کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سر پر بال لگوانے کے لیے مختلف کمپنیوں اور ڈاکٹروں کی جانب سے بھاری رقوم کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے اسے سختی سے مسترد کر دیا۔ ایک بھارتی میڈیا ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ وہ بہت سی ‘ہیئر ویونگ’ کمپنیوں اور ڈاکٹروں کا خواب ہیں جو چاہتے ہیں کہ وہ ایک بار ان سے بال لگوا لیں، لیکن انہوں نے کسی کو یہ موقع نہیں دیا۔

اداکار نے واضح کیا کہ چاہے انہیں کتنی ہی رقم کی ضرورت کیوں نہ پڑ جائے، وہ اپنی قدرتی وضع قطع تبدیل نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، “مجھے لگتا ہے کہ اگر میں نے بال لگوا لیے تو پھر میں وہ انسان نہیں رہوں گا جو میں اصل میں ہوں۔” انہوں نے اپنے بیٹے سکندر کھیر کے حوالے سے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ جب سکندر چھوٹا تھا تو اس نے ایک بار اخبار میں ہیئر آئل کا اشتہار دیکھ کر مجھ سے کہا تھا کہ ‘ڈیڈ، اس بارے میں سوچنا بھی مت’۔

انوپم کھیر نے اپنی حسِ مزاح کو اپنی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شخصیت کے اس پہلو سے خوش ہیں اور نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ انہیں ‘انکل’ کہنے کے بجائے ‘اے کے’ (AK) یا ‘انوپم جی’ پکاریں۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جو ان کی خود اعتمادی کی تعریف کر رہے ہیں۔