LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی ایونٹ پر مبینہ حملے کی سازش ناکام، 5 مشتبہ افراد گرفتار امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا یران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی۔ پی اے اے نوٹم بغیر چمچوں اور پروٹوکول کے باہر نکلیں تاکہ اندازہ ہو،خواجہ اظہار الحسن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا:مریم اورنگزیب سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی انسدادِ دہشت گردی عدالت: علیمہ خان احتجاج کیس میں محسن نقوی اور عطا تارڑ کو طلب کرنے کی درخواست پر دلائل مکمل، پارٹی میں دھڑے بندی نہیں لیکن کچھ لوگوں کے اختلافات ہیں,علی امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کا نیا “فیس لیس آڈٹ سسٹم” اور ٹیکس چوری کے ہولناک انکشافات محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق

دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان جلد متوقع

Web Desk

24 December 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے سکواڈ کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے، آل راؤنڈر شاداب خان سری لنکا کے خلاف سیریز میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے، حارث رؤف جنوبی افریقہ اور ٹرائی سیریز کے لیے سکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 میں نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کو بھی موقع دیئے جانے کا امکان ہے، فاسٹ بولر احمد دانیال کی بھی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ کچھ کرکٹرز بی بی ایل میں شرکت جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے 3 میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 7 جنوری ہے، ورلڈ کپ کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل آئی سی سی کی اجازت سے ٹیم میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا