این ہیتھوے دنیا کی سب سے خوبصورت اداکارہ قرار
Web Desk
21 April 2026
ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ این ہیتھوے نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے، جہاں مشہورِ زمانہ ‘پیپل میگزین’ نے انہیں 2026 کی دنیا کی سب سے خوبصورت سٹار قرار دیا ہے۔ چاندی کی کڑھائی والے دلکش لباس میں ملبوس سرورق کی زینت بننے والی 44 سالہ اداکارہ کے لیے یہ اعزاز ان کے شاندار کیریئر کا ایک اور روشن باب ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نہ صرف اپنے ماضی کے یادگار کرداروں پر بات کی بلکہ فلمی صنعت میں خوبصورتی اور اداکاری کے بدلتے ہوئے معیار پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اپنی گفتگو کے دوران این ہیتھوے نے 2006 کی شہرہ آفاق فلم ‘دی ڈیول ویئرز پرادا’ (The Devil Wears Prada) کی یادیں تازہ کیں اور اسے اپنے کیریئر کا سب سے دباؤ والا مگر یادگار تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں میرل اسٹریپ، ایملی بلنٹ اور اسٹینلے ٹوچی کی صلاحیتوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026