LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

اداکارہ انیقہ ذو الفقار کو کشمیری چوڑیوں کی تلاش

Web Desk

23 March 2026

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ انیقہ ذوالفقار ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی منفرد ‘کشمیری چوڑیوں’ کی تلاش میں ہیں، تاہم انہیں اب تک یہ چوڑیاں کہیں سے دستیاب نہیں ہو سکیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ بھی ان وائرل چوڑیوں کو خریدنے کی خواہش مند ہیں، لیکن انہیں یہ معلوم نہیں ہو پا رہا کہ یہ چوڑیاں بازار میں کہاں دستیاب ہیں۔

انیقہ ذوالفقار نے گفتگو کے دوران ہنستے ہوئے اپنے مداحوں سے ایک دلچسپ درخواست بھی کر ڈالی۔ انہوں نے کہا، “مجھے تو یہ وائرل چوڑیاں ڈھونڈنے میں اب تک ناکامی کا سامنا رہا ہے، لیکن اگر میرا کوئی فین چاہے تو مجھے عید کے تحفے کے طور پر یہ بھجوا سکتا ہے۔” اداکارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے مزید کہا کہ اگر کسی کو یہ چوڑیاں ملیں تو وہ پلیز انہیں بھی ضرور بھجوائے۔

جب ان سے چوڑیوں کی قیمت کے بارے میں پوچھا گیا تو انیقہ کا کہنا تھا کہ انہیں فی الحال قیمت کا علم نہیں ہے، لیکن اگر کہیں آن لائن دستیاب ہوئیں تو وہ ضرور منگوا لیں گی۔ اداکارہ کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداح کافی متحرک نظر آ رہے ہیں اور بہت سے فینز نے ان سے تحفہ بھیجنے کے لیے ان کا پتہ بھی پوچھنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کی یہ خواہش پوری کر سکیں۔