انجلینا جولی کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے رفح کراسنگ کا دورہ
Web Desk
3 January 2026
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین ادارے (یو این ایچ سی آر) کی سابق خصوصی نمائندہ انجلینا جولی نے غزہ میں داخلے کے لیے رفح کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مصری ہلالِ احمر کے ارکان اور انسانی امداد لے جانے والے ٹرک ڈرائیورز سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق انجلینا جولی نے یہ دورہ مصر منتقل کیے گئے زخمی فلسطینیوں کی حالتِ زار کا جائزہ لینے اور غزہ کے تباہ حال علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کے عمل کو دیکھنے کے لیے کیا۔ مصر کی جانب سے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ سے آنے والے متعدد زخمیوں اور پناہ گزینوں کو قبول کیا گیا ہے، جنہیں طبی اور انسانی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دورے کے موقع پر انجلینا جولی کے ہمراہ امریکی محکمہ خارجہ کا ایک نمائندہ، شمالی سینا کے گورنر اور مصر کے وزیرِ امیگریشن بھی موجود تھے۔ وفد نے بین الاقوامی انسانی امداد کی کوششوں، امدادی سامان کی ترسیل اور متاثرہ افراد تک فوری مدد پہنچانے کے لیے مصری اور امریکی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
انجلینا جولی طویل عرصے سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرگرمیوں کے لیے جانی جاتی ہیں اور وہ ماضی میں بھی مختلف جنگ زدہ اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی حمایت کرتی رہی ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ کے شہری اسرائیل کی جانب سے جاری دو سالہ جنگ کے نتیجے میں شدید انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں اب تک 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، جبکہ بنیادی ڈھانچہ بھی بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شوبز کی کمائی حلال یا حرام؟ نرگس نے اپنی کمائی کو ’پاک‘ قرار دے دیا
20 June 2026
اداکارہ زینب رضا کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
20 June 2026
ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا
19 June 2026
شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان پر دلچسپ ردعمل وائرل
19 June 2026
نعمان اعجاز کا شوبز کی کمائی پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب
19 June 2026
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026