’میں ہوں نا‘ کیلئے امریتا راؤ پہلی چوائس نہیں تھیں، فرح خان کا انکشاف
Web Desk
7 November 2025
بالی ووڈ کی معروف فلم ساز اور ہدایتکارہ فرح خان نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ سپر ہٹ فلم”’میں ہوں نا” میں امریتا راؤ کو کاسٹ کرنے سے قبل عائشہ تاکیا کو مرکزی کردار کے لیے فائنل کر لیا گیا تھا، تاہم انہوں نے شوٹنگ شروع ہونے سے صرف دو ہفتے قبل فلم چھوڑ دی۔
فرح خان کا کہنا تھا کہ عائشہ تاکیا نے اس وقت ہدایتکار امتیاز علی کی فلم “سوچا نہ تھا” سائن کر لی تھی جس کی وجہ سے وہ “میں ہوں نا” کی شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں رہیں۔ فرح کے مطابق، ’’ہم نے دارجلنگ کے سینٹ پال اسکول میں شوٹنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے، سب لوگ پہنچ چکے تھے، مگر ہیروئن نہیں تھی۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر گوری خان نے انہیں مشورہ دیا کہ امریتا راؤ کو موقع دیا جائے۔ فرح خان کے بقول، ’’جب میں نے پہلی بار امریتا کو دیکھا تو وہ بہت سادہ لگ رہی تھیں، مگر جب انہیں کیمرے کے سامنے جذباتی سین دیا تو وہ شعلہ بن گئیں۔‘‘ فرح نے امریتا کی اداکاری کو سری دیوی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں وہی خاص بات تھی کیمرے پر جادو اور عام زندگی میں سادگی۔
بعدازاں امریتا راؤ نے فلم میں زید خان کے مقابل سنجنا بکشی کا کردار ادا کیا، جو ناظرین میں بے حد مقبول ہوا۔ ’میں ہوں نا‘ میں شاہ رخ خان اور سشمیتا سین نے بھی مرکزی کردار نبھائے تھے اور یہ فلم ریلیز کے بعد زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے تقریباً 70 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی۔
دوسری جانب، عائشہ تاکیا نے جس فلم کے لیے ’میں ہوں نا‘ چھوڑ دی تھی، یعنی امتیاز علی کی ’سوچا نہ تھا‘، وہ باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
متعلقہ عنوانات
سنگیتا کی معمر رانا کے معاوضے کی رقم سے متعلق وضاحت
1 August 2026
سعودی عرب میں محمد رفیع کی 46ویں برسی کے موقع پر یادگاری تقریب
1 August 2026
بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا، عارف لوہار
1 August 2026
مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی‘، عروبہ مرزا کا ثاقب چدھڑ پر پیغامات بھیجنے کا الزام
31 July 2026
عمر، خوبصورتی اور کاسمیٹک سرجری؛ متھیرا نے پہلی بار کھل کر سب کچھ بتا دیا
31 July 2026
اعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کے ہمشکل لڑکے کی تصاویر شیئر کردیں
31 July 2026
لارا دتہ ’رامائن‘ میں ساڑھی لُک پر ٹرول ہوگئیں
31 July 2026
حسن احمد کی فہد شیخ پر شدید تنقید
31 July 2026