عمار بیگ کے نئے او ایس ٹی ’ تیرے عشق میں‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
Web Desk
12 September 2026
نامور گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے اور معروف گلوکار عمار بیگ اور گلوکارہ نومل راؤ کی آواز میں ڈراما سیریل ’مدار‘ کا نیا او ایس ٹی (OST) ’تیرے عشق میں‘ باقاعدہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ عمار بیگ نے ایک بار پھر اپنی مدھر آواز اور منفرد اندازِ گائیکی سے مداحوں اور خصوصاً نوجوانوں کو سحر انگیز کر دیا ہے۔ گانے کی ریلیز کے بعد سے یہ سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل اور مقبول ہو رہا ہے۔
’تیرے عشق میں‘ کے بول اور موسیقی ساجد حسین چاکو نے ترتیب دی ہے، جس میں محبت، جذبے اور جدائی کے رنگوں کو عمار بیگ اور نومل راؤ نے اپنی آواز سے مزید دلکش بنا دیا ہے۔ عمار بیگ کے مداحوں کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ان کا معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ مشترکہ گانا بھی جلد سامنے آنے والا ہے۔ اس سے قبل عمار بیگ کے گانے ’جوگیا‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ایک ملین سے زائد ویوز حاصل کیے تھے، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’مدار‘ 23 ستمبر سے ہر پیر تا جمعہ رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی؟ ’سنگل‘ ہونے کا اشارہ
13 September 2026
امیشا پٹیل کے گھر چوری، لاکھوں روپے کے زیورات غائب
13 September 2026
لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
12 September 2026
کیٹی پیری منگنی کے لیے مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
12 September 2026
حنا جاوید قتل کیس: ملزم ذیشان ارشد کی ضمانت درخواست پر سماعت ملتوی
11 September 2026
وینس فلم فیسٹیول: غزہ پر بنی فلم ’نازا‘ کو 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا
11 September 2026
ہانیہ عامر کا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز، مخالفین کو دوٹوک جواب
11 September 2026
‘کوئی رہ تو نہیں گیا’، شوبز اسٹار بھی 80 کی دہائی کے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے
11 September 2026